ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے گزشتہ رات اپنے ٹی وی انٹرویو میں امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے شہادت کے ایام کی تعزیت پیش کرتے ہوئے اپنے دو دور صدارت میں انجام پانے والے تعمیری کاموں کو تفصیل سے بیان کیا۔انہوں نے اہم اور جامع قوانین تیار کرنے کے لۓ کی جانے والی کوشش کو اپنی حکومت کے اہم ترین اقدامات میں سے قرار دیا اور کہا کہ کم آمدنی والے لوگوں کو مکان فراہم کرنا، ٹریفک اور تیل وغیرہ کے نظام کو ٹھیک کرنا، سبسڈی کو منظم کرنا، پانی اور زمین کے بارے میں جامع قانون تیار کرنا اور کالے دھن کے خلاف قانون سازی ان کی حکومت کے اہم اقدامات میں شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے اپنے دور میں پوری طرح قانون پر عمل کیا ہے۔
.....
/169